ہاں وہی پھر کعبہ بن جائے گا اے شیخ حرمبت کدہ کا پہلے نقشہ کھینچ پھر نقشہ بگاڑKhudaریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
دخت رز کو شکل تیری دیکھ کر نفرت نہ ہوتلخیٔ مے سے ارے زاہد نہ منہ اتنا بگاڑریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
ہو تعلق گل رخوں سے تو مزا ہر بات میںکیا بناوٹ کیا کھنچاوٹ کیا لگاوٹ کیا بگاڑریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
میرے حال زار پر آ جائے تجھ کو آپ رحماو بنانے والے میرے مجھ کو تو اتنا بگاڑریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
کوئی ہوں کافر ہوں یا اللہ والے اے ریاضچار دن کی زندگانی میں کسی سے کیا بگاڑریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
دیر و کعبہ میں ان آنکھوں سے نہیں حلقۂ درکوئی ابرو سے دکھاتا نہیں محراب مجھےحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
کہاں یہ گھر اور کہاں یہ دولت جو آپ آتے ادھر کو اے جاںجو آن نکلے ہو بندہ پرور تو کیجے اب کوئی دم نوازشنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi