دور سے دیکھ کے پھرنا وہ مرا الٹے پاؤںاف وہ بدلے ہوئے تیور ترے دربانوں کےریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
ساتھ والوں میں مرے کوہ کن و قیس بھی ہیںمیرے قصے نہیں ٹکڑے کوئی افسانوں کےریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
غیرت حق کو ہو کیا جوش جب اعمال یہ ہیںکم ہے جو کچھ ہو مقدر میں مسلمانوں کےریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
مہ و انجم سے ٹپکتا ہے یہی راتوں کوان میں ٹوٹے ہوئے ساغر بھی ہیں مے خانوں کےریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi