مے رہے مینا رہے گردش میں پیمانہ رہےمیرے ساقی تو رہے آباد مے خانہ رہےMai-kadaریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
حشر بھی تو ہو چکا رخ سے نہیں مٹتی نقابحد بھی آخر کچھ ہے کب تک کوئی دیوانہ رہےریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
کچھ نہیں ہم دل جلوں کی بے قراری کچھ نہیںتیری محفل وہ ہے جس میں شمع پروانہ رہےریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
گورے ہاتھوں میں بنے چوڑی خط ساغر کا عکستیرے دست ناز میں نازک سا پیمانہ رہےریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
جو پیتے ہیں پیتے نہیں وہ بھی رمضان میںسنتا ہوں کوئی بند ہوئی مے کی دکاں اورریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
رات اس کی چشم میگوں خواب میں دیکھی تھی میںصبح سوتے سے اٹھا تو سامنے پیمانہ تھامیر تقی میرMir Taqi Mir
لحظہ لحظہ عیش و عشرت دم بدم رقص و سرورگریۂ مینا و یکسر خندۂ پیمانہ تھانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi