ہرن سب ہیں براتی اور دوانہ بن کا دولہا ہےبہ ہر خلعت کوں عریانی کی پھرتا ہے بنا چھیلاسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
سنے راتوں کوں گر جنگل میں میرے غم کی واویلاتو مجنوں قبر سیں اٹھ کر پکارے آہ یا لیلیسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
ہمارا خون ناحق نیں ہوا ضائع ارے قاتلزمیں سے گل ہو نکلا آسماں پر ہو شفق پھیلاسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
شراب صاف دے تا صاف ہو ساقی غبار غمہمارا دل نپٹ گرد کدورت سے ہے اب میلاسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
سراج اس شعلہ رو کی تنگ پوشی کوں کہاں پہنچےکہ ہے جامہ بدن میں شمع کے فانوس کا ڈھیلاسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi