باغ میں سرما تھا اور تھی یاد دل دار دو رنگمجھ کوں ہر برگ گل رعنا دوشالا ہو گیاYaadBaharسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
جب سیں اس الماس کی پہنچی کا ہے آنسو میں عکستب سیں ہر تار فلک ہیروں کا مالا ہو گیاسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
دل جگر کی پھکڑیاں آہوں کے تاروں میں پروبیٹھ کر دوکان غم پر پھول والا ہو گیاسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
اشک باراں آہ بجلی اشک کی کالی گھٹاماہ رو بن کس طرح کا برشگالا ہو گیاسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
نیند سیں کھل گئیں مری آنکھیں سو دیکھا یار کوںیا اندھارا اس قدر تھا یا اجالا ہو گیاسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
واں گیا بھی میں تو ان کی گالیوں کا کیا جوابیاد تھیں جتنی دعائیں صرف درباں ہو گئیںمرزا غالبMirza Ghalib