تیری بھنووں کی تیغ کے پانی کوں دیکھ دلاٹکا ہے اس سبب کہ ندی پار ہووے گاسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
بے فکر میں نہیں کہ صنم مست خواب ہےکیا کیا بلا کرے گا جو بیدار ہووے گاسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
پنہاں رکھا ہوں درد کوں لوہو کی گھونٹ پیکہتا نہیں کسی سیں کہ اظہار ہووے گاسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
بزم جنوں میں ساغر وحشت پیا جو کوئیغفلت سیں عقل و ہوش کی ہشیار ہووے گاسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
رنگیں نہ کر توں دل کا محل نقش عیش سیںغم کے تبر سیں مار کہ مسمار ہووے گاسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi