مجھے ہے آرزو دل میں تری چاہ زنخداں کینہیں درکار حوض کوثر و آب زلال اس کاUmeedسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
جدا جب سیں ہوا وو دلبر جادو نظر مجھ سیںجدا ہوتا نہیں یک آن خاطر سیں خیال اس کاسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
گرفتار ہوس کیا لذت دیدار کوں پاوےجدا جو کوئی ہوا ہے آپ سیں پایا وصال اس کاسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
سراج اے شعلہ رو ہے کون سا سو میں نہیں واقفمجھے کیا پوچھتا ہے پوچھ پروانے سیں حال اس کاسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
کوئی دل ایسا نظر نہ آیا نہ جس میں خوابیدہ ہو تمناالہی تیرا جہان کیا ہے نگار خانہ ہے آرزو کاعلامہ اقبالAllama Iqbal
کھلا یہ مر کر کہ زندگی اپنی تھی طلسم ہوس سراپاجسے سمجھتے تھے جسم خاکی ، غبار تھا کوئے آرزو کاعلامہ اقبالAllama Iqbal