کبھی تم سرد کرتے ہو دلوں کی آگ گرمی سیںکبھی تم سرد مہری سیں جھٹک کر باؤ کرتے ہوسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
کبھی تم صاف کرتے ہو مرے دل کی کدورت کوںکبھی تم بے سبب تیوری چڑھا کر تاؤ کرتے ہوسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
کبھی تم موم ہو جاتے ہو جب میں گرم ہوتا ہوںکبھی میں سرد ہوتا ہوں تو تم بھڑکاؤ کرتے ہوسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
کبھی لا لا مجھے دیتے ہو اپنے ہات سیں پیالاکبھی تم شیشۂ دل پر مرے پتھراؤ کرتے ہوسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
کبھی تم دھول اڑاتے ہو مری غصے سیں روکھے ہوکبھی منہ پر حیا کا لا عرق چھڑکاؤ کرتے ہوسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi