کبھی لا لا مجھے دیتے ہو اپنے ہات سیں پیالاکبھی تم شیشۂ دل پر مرے پتھراؤ کرتے ہوMautسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
کبھی تم سرد کرتے ہو دلوں کی آگ گرمی سیںکبھی تم سرد مہری سیں جھٹک کر باؤ کرتے ہوسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
کبھی تم صاف کرتے ہو مرے دل کی کدورت کوںکبھی تم بے سبب تیوری چڑھا کر تاؤ کرتے ہوسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
کبھی تم موم ہو جاتے ہو جب میں گرم ہوتا ہوںکبھی میں سرد ہوتا ہوں تو تم بھڑکاؤ کرتے ہوسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
کبھی تم دھول اڑاتے ہو مری غصے سیں روکھے ہوکبھی منہ پر حیا کا لا عرق چھڑکاؤ کرتے ہوسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
زمانہ دیکھے گا جب مرے دل سے محشر اٹھے گا گفتگو کامری خموشی نہیں ہے ، گویا مزار ہے حرف آرزو کاعلامہ اقبالAllama Iqbal