بے طرح اب تو برہ آگ دہکتی ہے سراجدل مرا کیوں نہ پکارے کہ جلا ہائے جلاسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
اے گل گلشن جاں کر مجھے یک بار نہالخار حسرت کا کلیجے میں سلا ہائے سلاسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
دیکھ سکتا نہیں میں گل کوں ہر یک خار کے ساتھاپنے ہمراہ رقیبوں کوں نہ لا ہائے نہ لاسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
ذبح کرنے میں مرے رحم نہ لایا اس نےبلکہ اتنا بھی کہا نیں کہ گلا ہائے گلاسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
جس نے کھایا ہے تیرے ابروئے خوں ریز کا زخممرغ بسمل سا لہو بیچ رلا ہائے رلاسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi