پیاسا ہوں تری تیغ کے پانی کا ہر اک دمباور نہیں یہ بات تو یک بار پلا دیکھسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
اے دوست تلطف سیں مرے حال کوں آ دیکھسینے کی اگن مہر کے پانی سیں بجھا دیکھسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
صادق ہوں مجھے بو الہوس اے جان توں مت جانشمشیر تغافل دل زخمی پہ چلا دیکھسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
مجھ آہ کی گرمی سیں جھڑے پھول چمن کےاے سرو گلستان ادا باغ میں جا دیکھسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi
بندہ ہوں ترا خواہ کرم خواہ جفا کرجس طرز ترے شوق میں ہوئے مجھ کوں جلا دیکھسراج اورنگ آبادیSiraj Aurangabadi