رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Haidar Ali Atish
›
Intikhab-e-kalaam
جو چاہیں یار سے کہیں اغیار غم نہیں
Intikhab-e-kalaam ·
Haidar Ali Atish ·
حیدر علی آتش
· 6 sher
خدا
Khuda
غم
Gham
دوستی
Dosti
جو چاہیں یار سے کہیں اغیار غم نہیں
خواجہ کو ہیں غلام کے عیب و ہنر کھلے
حیواں پر آدمی کو شرف نطق سے ہوا
شکر خدا کرے جو زبان بشر کھلے
یوسف کی اک دکاں میں نہ تو نے تلاش کی
بازار کون کون سے اے بے خبر کھلے
شیریں دہن سے تیرے تعجب ہے گفتگو
اعجاز ہے اگر گرہ نیشکر کھلے
کٹ جائے وہ زباں نہ ہو جس سے دعائے خیر
پھوٹے وہ آنکھ جو کہ نہ وقت سحر کھلے
کوتہ ہے اس قدر مرے قد پر ردائے عیش
ڈھانکوں جو پاؤں کو تو یقیں ہے کہ سر کھلے
Haidar Ali Atish ka aur kalaam
Koi aur sher