رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Mirza Ghalib
›
Ghazal
نالہ جز حسن طلب، اے ستم ایجاد نہیں
Ghazal ·
Mirza Ghalib ·
مرزا غالب
· 10 sher
وفا
Wafa
حسن
Husn
یاد
Yaad
نالہ جز حسن طلب، اے ستم ایجاد نہیں
ہے تقاضائے جفا، شکوۂ بیداد نہیں
عشق و مزدوریٔ عشرت گہ خسرو، کیا خوب!
ہم کو تسلیم، نکو نامیٔ فرہاد نہیں
کم نہیں وہ بھی خرابی میں، پہ وسعت معلوم
دشت میں ہے مجھے وہ عیش کہ گھر یاد نہیں
اہل بینش کو ہے طوفان حوادث مکتب
لطمۂ موج کم از سیلیٔ استاد نہیں
وائے مظلومیٔ مظلومئ تسلیم! و بدا! حال وفا!
جانتا ہے کہ ہمیں طاقت فریاد نہیں
رنگ تمکین گل و لالہ پریشاں کیوں ہے؟
گر چراغان سر راہ گزر باد نہیں
سبد گل کے تلے بند کرے ہے گل چیں!
مژدہ اے مرغ! کہ گل زار میں صیاد نہیں
نفی سے کرتی ہے اثبات اثبات طراوش طراوش گویا
دی ہی جائے دہن اس کو دم ایجاد ”نہیں“
کم نہیں جلوہ گری میں ترے کوچے سے بہشت
یہی نقشہ ہے ولے، اس قدر آباد نہیں
کرتے کس منہ سے ہو غربت کی شکایت غالب
تم کو بے مہریٔ یاران وطن یاد نہیں؟
Mirza Ghalib ka aur kalaam
Koi aur sher