رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Mirza Ghalib
›
Ghazal
تن بہ بند ہوس در نہ دادہ رکھتے ہیں
Ghazal ·
Mirza Ghalib ·
مرزا غالب
· 8 sher
دنیا
Duniya
حسن
Husn
خدا
Khuda
تن بہ بند ہوس در نہ دادہ رکھتے ہیں
دل زکار جہاں اوفتادہ رکھتے ہیں
تمیز زشتی و نیکی میں لاکھ باتیں ہیں
بہ عکس آئینہ یک فرد سادہ رکھتے ہیں
بہ رنگ سایہ ہمیں بندگی میں ہے تسلیم
کہ داغ دل بہ جبین کشادہ رکھتے ہیں
بہ زاہداں، رگ گردن، ہے رشتۂ زنار
سر بپائے بتے نا نہادہ رکھتے ہیں
معاف بیہدہ گوئی ہیں ناصحان عزیز
دلے بہ دست نگارے نہ دادہ رکھتے ہیں
بہ رنگ سبزہ، عزیزان بد زباں یک دست
ہزار تیغ بہ زہراب دادہ رکھتے ہیں
ادب نے سونپی ہمیں سرمہ سائیٔ حیرت
زبان بستہ و چشم کشادہ رکھتے ہیں
مقطع زمانہ سخت کم آزار ہے، بہ جان اسد
وگرنہ ہم تو توقع زیادہ رکھتے ہیں
Mirza Ghalib ka aur kalaam
Koi aur sher