رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Mirza Ghalib
›
Ghazal
ممکن نہیں کہ بھول کے بھی آرمیدہ ہوں
Ghazal ·
Mirza Ghalib ·
مرزا غالب
· 11 sher
غم
Gham
یاد
Yaad
مے
Mai-kada
ممکن نہیں کہ بھول کے بھی آرمیدہ ہوں
میں دشت غم میں آہوئے صیاد دیدہ ہوں
ہوں دردمند، جبر ہو یا اختیار ہو
گہ نالۂ کشیدہ، گہ اشک چکیدہ ہوں
نے سبحہ سے علاقہ نہ ساغر سے رابطہ رابطہ
میں معرض مثال میں دست بریدہ ہوں
ہوں خاکسار پر نہ کسی سے ہے مجھ کو لاگ
نے دانۂ فتادہ ہوں، نے دام چیدہ ہوں
جو چاہیے، نہیں وہ مری قدر و منزلت
میں یوسف بہ قیمت اول خریدہ ہوں
ہر گز کسی کے دل میں نہیں ہے مری جگہ
ہوں میں کلام نغز، ولے نا شنیدہ ہوں
اہل ورع کے حلقے میں ہر چند ہوں ذلیل
پر عاصیوں کے زمرے زمرے میں میں برگزیدہ ہوں
شعر ہوں گرمیٔ نشاط تصور سے نغمہ سنج
میں عندلیب گلشن نا آفریدہ ہوں
شعر-۲ جاں لب پہ آئی تو بھی نہ شیریں ہوا دہن
از بس کہ تلخیٔ غم ہجراں چشیدہ ہوں
شعر-۳ ظاہر ہیں میری شکل سے افسوس کے نشاں
خار الم سے پشت بہ دنداں گزیدہ ہوں
پانی سے سگ گزیدہ ڈرے جس طرح اسد
ڈرتا ہوں آئینے سے کہ مردم گزیدہ ہوں
Mirza Ghalib ka aur kalaam
Koi aur sher