رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Mirza Ghalib
›
Ghazal
یوں بعد ضبط اشک پھروں گرد یار کے
Ghazal ·
Mirza Ghalib ·
مرزا غالب
· 7 sher
غم
Gham
جدائی
Judai
دوستی
Dosti
یوں بعد ضبط اشک پھروں گرد یار کے
پانی پیے کسو پہ کوئی جیسے وار کے
سیماب پشت گرمیٔ آئینہ دے ہے ہم
حیراں کیے ہوئے ہیں دل بے قرار کے
بعد از وداع یار بہ خوں در طپیدہ طپیدہ ہیں
نقش قدم ہیں ہم کف پائے نگار کے
ظاہر ہے ہم سے کلفت بخت سیاہ روز
گویا کہ تختۂ مشق ہے خط غبار کے
حسرت سے دیکھ رہتے ہیں ہم آب و رنگ گل
مانند شبنم اشک ہے مژگان خار کے
آغوش گل کشودہ برائے وداع ہے
اے عندلیب چل! کہ چلے دن بہار کے
ہم مشق فکر وصل و غم ہجر سے اسد
لائق نہیں رہے ہیں غم روزگار کے
Mirza Ghalib ka aur kalaam
Koi aur sher