رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Mirza Ghalib
›
Ghazal
لطف نظارۂ قاتل دم بسمل آئے
Ghazal ·
Mirza Ghalib ·
مرزا غالب
· 9 sher
موت
Maut
دوستی
Dosti
خودی
Khudi
لطف نظارۂ قاتل دم بسمل آئے
جان جائے تو بلا سے، پہ کہیں دل آئے
ان کو کیا علم کہ کشتی پہ مری کیا گزری
دوست جو ساتھ مرے تا لب ساحل آئے
وہ نہیں ہم، کہ چلے جائیں حرم کو، اے شیخ!
ساتھ حجاج کے اکثر کئی منزل آئے
آئیں جس بزم میں وہ، لوگ پکار اٹھتے ہیں
"لو وہ برہم زن ہنگامۂ محفل آئے"
دیدہ خوں بار ہے مدت سے، ولے آج ندیم
دل کے ٹکڑے بھی کئی خون کے شامل آئے
سامنا حور و پری نے نہ کیا ہے، نہ کریں
عکس تیرا ہی مگر، تیرے مقابل آئے
اشعار موت بس ان کی ہے، جو مر کے وہیں دفن ہوئے
زیست ان کی ہے، جو اس کے کوچے سے گھائل آئے
بن گیا سبحہ وہ زنار، خدا خیر کرے!
وہ جو نازک ہے کمر، اس پہ بہت دل آئے
اب ہے دلی کی طرف کوچ ہمارا غالب!
آج ہم حضرت نواب سے بھی مل آئے
Mirza Ghalib ka aur kalaam
Koi aur sher