رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Mirza Ghalib
›
Ghazal
یاد ہے شادی میں بھی، ہنگامۂ "یا رب"، مجھے
Ghazal ·
Mirza Ghalib ·
مرزا غالب
· 8 sher
یاد
Yaad
امید
Umeed
رات
Raat
یاد ہے شادی میں بھی، ہنگامۂ "یا رب"، مجھے
سبحۂ زاہد ہوا ہے، خندہ زیر لب مجھے
ہے کشاد خاطر وابستہ در، رہن سخن
تھا طلسم قفل ابجد، خانۂ مکتب مجھے
یا رب! اس آشفتگی کی داد کس سے چاہیے!
رشک، آسائش پہ ہے زندانیوں کی اب مجھے
طبع ہے مشتاق لذت ہائے حسرت کیا کروں!
آرزو سے، ہے شکست آرزو مطلب مجھے
اشعار صبح، نا پیدا ہے کلفت خانۂ ادبار میں
توڑنا ہوتا ہے رنگ یک نفس، ہر شب مجھے
شومیٔ طالع سے ہوں ذوق معاصی میں اسیر
نامۂ اعمال ہے، تاریکیٔ کوکب مجھے
درد نا پیدا و بے جا تہمت وارستگی
پردہ دار یاوگی ہے، وسعت مشرب مجھے
دل لگا کر آپ بھی غالب مجھی سے ہو گئے
عشق سے آتے تھے مانع، میرزا صاحب مجھے
Mirza Ghalib ka aur kalaam
Koi aur sher