رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Mirza Ghalib
›
Ghazal
نکوہش ہے سزا فریادیٔ بیداد دلبر کی
Ghazal ·
Mirza Ghalib ·
مرزا غالب
· 10 sher
مے
Mai-kada
رات
Raat
خدا
Khuda
نکوہش ہے سزا فریادیٔ بیداد دلبر کی
مبادا خندۂ دنداں نما ہو صبح محشر کی
رگ لیلی کو خاک دشت مجنوں ریشگی بخشے
اگر بو دے بجائے دانہ دہقاں نوک نشتر کی
پر پروانہ شاید بادبان کشتیٔ مے تھا
ہوئی مجلس کی گرمی سے روانی دور ساغر کی
کروں بیداد ذوق پر فشانی عرض کیا قدرت
کہ طاقت اڑ گئی، اڑنے سے پہلے، میرے شہ پر کی
کہاں تک روؤں اس کے خیمے کے پیچھے، قیامت ہے!
مری قسمت میں یا رب کیا نہ تھی دیوار پتھر کی؟
اشعار مرا دل مانگتے ہیں عاریت اہل ہوس، شاید
یہ جایا چاہتے ہیں آج دعوت میں سمندر کی
غرور لطف ساقی نشۂ بے باکیٔ مستاں
نم دامان عصیاں ہے، طراوت موج کوثر کی
تھکا جب قطرہ بے دست و پا بالا دویدن سے
ز بہر یادگاری ہا گرہ دیتا ہے گوہر کی
بہ جز دیوانگی ہوتا نہ انجام خود آرائی
اگر پیدا نہ کرتا آئینہ زنجیر جوہر کی
اسد، جز آب بخشیدن ز دریا خضر کو کیا تھا!
ڈبوتا چشمۂ حیواں میں، گر، کشتی سکندر کی
Mirza Ghalib ka aur kalaam
Koi aur sher