رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Mirza Ghalib
›
Ghazal
ضعف جنوں کو، وقت تپش، در بھی دور تھا
Ghazal ·
Mirza Ghalib ·
مرزا غالب
· 8 sher
رات
Raat
انتظار
Intezar
مے
Mai-kada
ضعف جنوں کو، وقت تپش، در بھی دور تھا
اک، گھر میں، مختصر سا بیاباں ضرور تھا
اے وائے غفلت نگہ شوق! ورنہ یاں
ہر پارۂ سنگ لخت دل کوہ طور تھا
درس تپش ہے برق کو اب جس کے نام سے
وہ دل ہے یہ کہ جس کا تخلص صبور تھا
شاید کہ مر گیا ترے رخسار دیکھ کر
پیمانہ رات، ماہ کا لب ریز نور تھا
اشعار آئینہ دیکھ، اپنا سا منہ لے کے رہ گئے
صاحب کو دل نہ دینے پہ کتنا غرور تھا
قاصد کو اپنے ہاتھ سے گردن نہ ماریے
اس کی خطا نہیں ہے یہ میرا قصور تھا
جنت ہے تیری تیغ کے کشتوں کی منتظر
جوہر سواد، جلوۂ مژگان حور تھا
ہر رنگ میں جلا اسد فتنہ انتظار
پروانہ تجلی شمع ظہور تھا
Mirza Ghalib ka aur kalaam
Koi aur sher