رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Mirza Ghalib
›
Ghazal
پھر مجھے دیدۂ تر یاد آیا
Ghazal ·
Mirza Ghalib ·
مرزا غالب
· 10 sher
یاد
Yaad
امید
Umeed
زندگی
Zindagi
پھر مجھے دیدۂ تر یاد آیا
دل، جگر تشنۂ فریاد آیا
دم لیا تھا نہ قیامت نے ہنوز
پھر ترا وقت سفر یاد آیا
سادگی ہائے تمنا، یعنی
پھر وہ نیرنگ نیرنگ نظر یاد آیا
عذر واماندگی، اے حسرت دل!
نالہ کرتا تھا، جگر یاد آیا
زندگی یوں بھی گزر ہی جاتی
کیوں ترا راہ گزر یاد آیا
کیا ہی رضواں سے لڑائی ہو گی
گھر ترا خلد میں گر یاد آیا
آہ! وہ جرأت فریاد کہاں
دل سے تنگ آ کے جگر یاد آیا
پھر تیرے کوچے کو جاتا ہے خیال
دل گم گشتہ، مگر، یاد آیا
کوئی ویرانی سی ویرانی ہے
دشت کو دیکھ کے گھر یاد آیا
میں نے مجنوں پہ لڑکپن میں اسد
سنگ اٹھایا تھا، کہ سر یاد آیا
Mirza Ghalib ka aur kalaam
Koi aur sher