رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Mirza Ghalib
›
Ghazal
طاؤس در رکاب ہے ہر ذرہ آہ کا
Ghazal ·
Mirza Ghalib ·
مرزا غالب
· 9 sher
حسن
Husn
غم
Gham
خدا
Khuda
طاؤس در رکاب ہے ہر ذرہ آہ کا
یا رب نفس غبار ہے کس جلوہ گاہ کا؟
عزت گزین عزت-گزین بزم ہیں واماندگان دید
مینائے مے ہے آبلہ پائے نگاہ کا
ہر گام آبلے سے ہے دل در تہ قدم
کیا بیم اہل درد کو سختیٔ راہ کا
جیب نیاز عشق نشاں دار ناز ہے
آئینہ ہوں شکستن طرفٕ کلاہ کا
شعر غافل بہ وہم ناز خود آرا ہے ورنہ یاں
بے شانۂ صبا نہیں، طرہ گیاہ کا
بزم قدح سے عیش تمنا نہ رکھ، کہ رنگ
صید ز دام جستہ ہے اس دام گاہ کا
رحمت اگر قبول کرے، کیا بعید ہے
شرمندگی سے عذر نہ کرنا گناہ کا
شعر-۲ مقتل کو کس نشاط سے جاتا ہوں میں، کہ ہے
پرگل خیال زخم سے دامن نگاہ کا
جاں در "ہوائے یک نگہ گرم" ہے اسد
پروانہ ہے وکیل ترے داد خواہ کا
Mirza Ghalib ka aur kalaam
Koi aur sher