رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Mirza Ghalib
›
Nazm
ہاں! اے نفس باد سحر شعلہ فشاں ہو
Nazm ·
Mirza Ghalib ·
مرزا غالب
· 9 sher
دنیا
Duniya
رات
Raat
ہاں! اے نفس باد سحر شعلہ فشاں ہو
اے دجلۂ خوں! چشم ملائک سے رواں ہو
اے زمزمۂ قم! لب عیسی پہ فغاں ہو
اے ماتمیان شہ مظلوم! کہاں ہو
بگڑی ہے بہت بات، بنائے نہیں بنتی
اب گھر کو بغیر آگ لگائے نہیں بنتی
تاب سخن و طاقت غوغا نہیں ہم کو
ماتم میں شہ دیں کے ہیں، سودا نہیں ہم کو
گھر پھونکنے میں اپنے، محابا نہیں ہم کو
گر چرخ بھی جل جائے تو پروا نہیں ہم کو
یہ خرگۂ نہ پایا جو مدت سے بپا بپا ہے
کیا خیمۂ شبیر سے رتبے میں سوا ہے؟
کچھ اور ہی عالم نظر آتا ہے جہاں کا
کچھ اور ہی نقشہ ہے دل و چشم و زباں کا
کیسا فلک! اور مہر جہاں تاب کہاں کا!
ہو گا دل بے تاب کسی سوختہ جاں کا
مصرع اب صاعقہ و مہر میں کچھ فرق نہیں ہے
گرتا نہیں اس رو سے کہو برق نہیں ہے
Mirza Ghalib ka aur kalaam
Koi aur sher