رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Mirza Ghalib
›
Qasida
اے شاہ جہاں گیر جہاں بخش جہاں دار
Qasida ·
Mirza Ghalib ·
مرزا غالب
· 11 sher
دنیا
Duniya
رات
Raat
خدا
Khuda
اے شاہ جہاں گیر جہاں بخش جہاں دار
ہے غیب سے ہر دم تجھے صد گونہ بشارت
جو عقدۂ دشوار کہ کوشش سے نہ وا ہوا
تو وا کرے اس عقدے کو، سو بھی بہ اشارت
ممکن ہے، کرے خضر سکندر سے ترا ذکر
گر لب کو نہ دے چشمۂ حیواں سے طہارت
آصف کو سلیماں کی وزارت سے شرف تھا
ہے فخر سلیماں، جو کرے تیری وزارت
ہے نقش مریدی ترا، فرمان الہی
ہے داغ غلامی ترا، توقیع امارت
تو آب سے گر سلب کرے طاقت سیلاں
تو آگ سے گر دفع کرے تاب شرارت
ڈھونڈے نہ ملے موجۂ دریا میں روانی
باقی نہ رہے آتش سوزاں میں حرارت
ہے گر چہ مجھے نکتہ سرائی میں توغل
ہے گرچہ مجھے سحر طرازی میں مہارت
کیوں کر نہ کروں مدح کو میں ختم دعا پر
قاصر ہے ستائش ستائش میں تری، میری عبارت
نو روز ہے آج اور وہ دن ہے کہ ہوئے ہیں
نظارگیٔ صنعت حق اہل بصارت
تجھ کو شرف مہر جہان تاب مبارک!
غالب کو ترے عتبۂ عالی کی زیارت!
Mirza Ghalib ka aur kalaam
Koi aur sher