رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Mirza Ghalib
›
Qita
اس کتاب طرب نصاب نے جب
Qita ·
Mirza Ghalib ·
مرزا غالب
· 10 sher
جدائی
Judai
غم
Gham
امید
Umeed
اس کتاب طرب نصاب نے جب
آب و تاب انطباع کی پائی
فکر تاریخ سال میں، مجھ کو
ایک صورت نئی نظر آئی
ہندسے پہلے سات سات کے دو
دیے ناگاہ مجھ کو دکھلائی
اور پھر ہندسہ تھا بارہ کا
با ہزاراں ہزار زیبائی
سال ہجری ہجری تو ہو گیا معلوم
بے شمول عبارت آرائی
مگر اب ذوق بذلہ سنجی کو
ہے جداگانہ کار فرمائی
سات اور سات ہوتے ہیں چودہ
بہ امید سعادت افزائی
غرض اس سے ہیں چار دہ معصوم
جس سے ہے چشم جاں کو زیبائی
اور بارہ امام ہیں بارہ
جس سے ایماں کو ہے توانائی
ان کو غالب یہ سال اچھا ہے
جو ائمہ کے ہیں تولائی
Mirza Ghalib ka aur kalaam
Koi aur sher