رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Mirza Ghalib
›
Intikhab-e-kalaam
وحشت انجمن ہے گل دیکھ لالے کا عالم
Intikhab-e-kalaam ·
Mirza Ghalib ·
مرزا غالب
· 6 sher
دنیا
Duniya
بہار
Bahar
خدا
Khuda
وحشت انجمن ہے گل دیکھ لالے کا عالم
مثل دود مجمر کے داغ بال افشاں ہے
اے کرم نہ ہو غافل ورنہ ہے اسد بیدل
بے گھر صدف گویا پشت چشم نیساں ہے
زمانہ سخت کم آزار ہے بہ جان اسد
وگرنہ ہم تو توقع زیادہ رکھتے ہیں
تن بہ بند ہوس در ندادہ رکھتے ہیں
دل ز کار جہاں اوفتادہ رکھتے ہیں
تمیز زشتی و نیکی میں لاکھ باتیں ہیں
بہ عکس آئنہ یک فرد سادہ رکھتے ہیں
بہ رنگ سایہ ہمیں بندگی میں ہے تسلیم
کہ داغ دل بہ جبین کشادہ رکھتے ہیں
Mirza Ghalib ka aur kalaam
Koi aur sher