رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Nazeer Akbarabadi
›
Intikhab-e-kalaam
خیر وہ حال ہوا یا یہ ہوئی شکل نظیر
Intikhab-e-kalaam ·
Nazeer Akbarabadi ·
نظیر اکبرآبادی
· 6 sher
یاد
Yaad
خیر وہ حال ہوا یا یہ ہوئی شکل نظیر
کچھ تأسف نہ کرو جانے دو جنجال گیا
منہ سے پردہ نہ اٹھے صاحب من یاد رہے
پھر قیامت ہی عیاں ہے یہ سخن یاد رہے
چھوڑو اتنی نہ زباں غنچہ دہن یاد رہے
پھر ہمارے بھی دہن ہے یہ سخن یاد رہے
کوچہ گردوں میں نہیں ہم جو یہ کوچہ چھوڑیں
خاک کرنا ہے ہمیں یاں ہی بدن یاد رہے
عہد آنے کا کیا ہے تو گرہ بند میں دے
اس سے شاید تجھے اے عہد شکن یاد رہے
آپ کے کوچے کو ہم کعبۂ مقصود سمجھ
بھول بیٹھے ہیں سب آرام وطن یاد رہے
Nazeer Akbarabadi ka aur kalaam
Koi aur sher