رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Nazeer Akbarabadi
›
Intikhab-e-kalaam
جم و اسکندر و دارا و کیکاؤس و کیخسرو
Intikhab-e-kalaam ·
Nazeer Akbarabadi ·
نظیر اکبرآبادی
· 6 sher
خدا
Khuda
جم و اسکندر و دارا و کیکاؤس و کیخسرو
کوئی اس ڈھب کے دل بادل بنا سکتا ہے کیا قدرت
کیا نمرود نے گو کبر سے دعوی خدائی کا
کہیں اس کا یہ دعوی پیش جا سکتا ہے کیا قدرت
نکالا تیرے اک پشتے نے کفشیں مار مغز اس کا
سوا تیرے خدا کوئی کہا سکتا ہے کیا قدرت
نکالے لکڑیوں سے تو نے جس جس لطف کے میوے
کوئی پیڑوں میں یہ پیڑے لگا سکتا ہے کیا قدرت
ترے ہی خوان نعمت سے ہے سب کی پرورش ورنہ
کوئی چیونٹی سے ہاتھی تک کھلا سکتا ہے کیا قدرت
ہماری زندگانی کو بغیر از تیری قدرت کے
کوئی پانی کو پانی کر بہا سکتا ہے کیا قدرت
Nazeer Akbarabadi ka aur kalaam
Koi aur sher