رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Nazeer Akbarabadi
›
Intikhab-e-kalaam
تم اپنے ہی قدموں تلے اس کو رکھیو
Intikhab-e-kalaam ·
Nazeer Akbarabadi ·
نظیر اکبرآبادی
· 6 sher
غم
Gham
حسن
Husn
جدائی
Judai
تم اپنے ہی قدموں تلے اس کو رکھیو
تسلی دلاسے میں ہر دم سنبھالے
کوئی اس کو تکلیف ایسی نہ دیجو
کہ جس میں یہ رو کر کرے آہ نالے
تمہارے یہ سب ناز اٹھاوے گا لیکن
وہی بوجھ رکھیو جسے یہ اٹھا لے
اگر دسترس ہو تو کیجے منادی
کہ پھر کوئی سینے میں دل کو نہ پالے
نظیر آہ دل کی جدائی بری ہے
بہیں کیوں نہ آنکھوں سے آنسو کے نالے
ہو کیوں نہ ترے کام میں حیران تماشا
یارب تری قدرت میں ہے ہر آن تماشا
Nazeer Akbarabadi ka aur kalaam
Koi aur sher