رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Riyaz Khairabadi
›
Intikhab-e-kalaam
کسی محرم سنبھالے گی نہ دہرائے ہوئے آنچل
Intikhab-e-kalaam ·
Riyaz Khairabadi ·
ریاض خیرآبادی
· 6 sher
خدا
Khuda
وفا
Wafa
کسی محرم سنبھالے گی نہ دہرائے ہوئے آنچل
رہیں گے وہ نہ قابو میں کسی کے بھی جواں ہو کر
دکن میں کیا وزیر فوج نے مہماں نوازی کی
جناب شاد کے در سے پھرے ہم شادماں ہو کر
ریاض اس وضع سے پہنچے کہ بولے میکدے والے
بزرگ خضر صورت آئے جنت میں جواں ہو کر
ضد ہماری دعا سے ہوتی ہے
ہم سے کیا اب خدا سے ہوتی ہے
نامہ بر جائے گا ہوا سے تیز
شرط باد صبا سے ہوتی ہے
نہ جفا سے ہے میرے دل کو قرار
نہ تسلی وفا سے ہوتی ہے
Riyaz Khairabadi ka aur kalaam
Koi aur sher