رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Riyaz Khairabadi
›
Intikhab-e-kalaam
دخت رز کو نہ زیاں دی نہ کبھی توبہ کی
Intikhab-e-kalaam ·
Riyaz Khairabadi ·
ریاض خیرآبادی
· 6 sher
جدائی
Judai
رات
Raat
دخت رز کو نہ زیاں دی نہ کبھی توبہ کی
عہد ناصح سے نہ پیمانے سے پیماں کوئی
لے جبیں کے کوئی بوسے نہ کہیں سوتے میں
چن نہ لے ہونٹھوں سے سب آپ کے افشاں کوئی
ابھرے جوبن کے لئے آپ کو آخر نہ ملا
خم گردن کے سوا اور نگہباں کوئی
جو جلاتا ہے مجھے اس سے عوض لینے کو
دے دے اک چاند کا ٹکڑا شب ہجراں کوئی
گھر کا کیا ذکر ہے ہم دل میں اٹھا کر رکھ لیں
ہم کو مل جائے جو چھوٹا سا بیاباں کوئی
آرسی آئنہ اب دونوں نظر سے اترے
دل حیراں ہے کوئی دیدۂ حیراں کوئی
Riyaz Khairabadi ka aur kalaam
Koi aur sher