سوائے رنج کچھ حاصل نہیں ہے اس خرابے میںغنیمت جان جو آرام تو نے کوئی دم پایاحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
ہزاروں حسرتیں جاویں گی میرے ساتھ دنیا سےشرار و برق سے بھی عرصۂ ہستی کو کم پایاحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
نظر آیا تماشائے جہاں جب بند کیں آنکھیںصفائے قلب سے پہلو میں ہم نے جام جم پایاحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
فراق انجام کام آغاز وصلت کا بلا شک ہےبہت رویا میں روح و تن کو جب مشتاق ہم پایاحیدر علی آتشHaidar Ali Atish