یہ رسم برہم فنا ہے اے دل گناہ ہے جنبش نظر بھیرہے گی کیا آبرو ہماری جو تو یہاں بے قرار ہوگاMautعلامہ اقبالAllama Iqbal
جو ایک تھا اے نگاہ تو نے ہزار کر کے ہمیں دکھایایہی اگر کیفیت ہے تیری تو پھر کسے اعتبار ہوگاعلامہ اقبالAllama Iqbal
کہا جو قمری سے میں نے اک دن یہاں کے آزاد پا بہ گل ہیںتو غنچے کہنے لگے ہمارے چمن کا یہ رازدار ہوگاعلامہ اقبالAllama Iqbal
خدا کے عاشق تو ہیں ہزاروں بنوں میں پھرتے ہیں مارے مارےمیں اس کا بندہ بنوں گا جس کو خدا کے بندوں سے پیار ہوگاعلامہ اقبالAllama Iqbal
میں ظلمت شب میں لے کے نکلوں گا اپنے درماندہ کارواں کوشہہ نشاں ہوگی آہ میری نفس مرا شعلہ بار ہوگاعلامہ اقبالAllama Iqbal
زمانہ دیکھے گا جب مرے دل سے محشر اٹھے گا گفتگو کامری خموشی نہیں ہے ، گویا مزار ہے حرف آرزو کاعلامہ اقبالAllama Iqbal