نہیں جنس ثواب آخرت کی آرزو مجھ کووہ سوداگر ہوں ، میں نے نفع دیکھا ہے خسارے میںUmeedعلامہ اقبالAllama Iqbal
سکوں نا آشنا رہنا اسے سامان ہستی ہےتڑپ کس دل کی یا رب چھپ کے آ بیٹھی ہے پارے میںعلامہ اقبالAllama Iqbal
صدائے لن ترانی سن کے اے اقبال میں چپ ہوںتقاضوں کی کہاں طاقت ہے مجھ فرقت کے مارے میںعلامہ اقبالAllama Iqbal
کہوں کیا آرزوئے بے دلی مجھ کو کہاں تک ہےمرے بازار کی رونق ہی سودائے زیاں تک ہےعلامہ اقبالAllama Iqbal
کوئی دل ایسا نظر نہ آیا نہ جس میں خوابیدہ ہو تمناالہی تیرا جہان کیا ہے نگار خانہ ہے آرزو کاعلامہ اقبالAllama Iqbal
کھلا یہ مر کر کہ زندگی اپنی تھی طلسم ہوس سراپاجسے سمجھتے تھے جسم خاکی ، غبار تھا کوئے آرزو کاعلامہ اقبالAllama Iqbal