رکھو آرزو مئے خام کی کرو گفتگو خط جام کیکہ سیاہ کاروں سے حشر میں نہ حساب ہے نہ کتاب ہےUmeedMai-kadaمیر تقی میرMir Taqi Mir
نہیں کھلتیں آنکھیں تمہاری ٹک کہ مآل پر بھی نظر کرویہ جو وہم کی سی نمود ہے اسے خوب دیکھو تو خواب ہےمیر تقی میرMir Taqi Mir
گئے وقت آتے ہیں ہاتھ کب ہوئے ہیں گنوا کے خراب سبتجھے کرنا ہووے سو کر تو اب کہ یہ عمر برق شتاب ہےمیر تقی میرMir Taqi Mir
کبھو لطف سے نہ سخن کیا کبھو بات کہہ نہ لگا لیایہی لحظہ لحظہ خطاب ہے وہی لمحہ لمحہ عتاب ہےمیر تقی میرMir Taqi Mir
تو جہاں کے بحر عمیق میں سر پر ہوا نہ بلند کرکہ یہ پنج روزہ جو بود ہے کسو موج پر کا حباب ہےمیر تقی میرMir Taqi Mir