مے بھی ہے مینا بھی ہے ساغر بھی ہے ساقی نہیںدل میں آتا ہے لگا دیں آگ مے خانے کو ہمMai-kadaنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
دور سے آئے تھے ساقی سن کے مے خانے کو ہمبس ترستے ہی چلے افسوس پیمانے کو ہمنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کیوں نہیں لیتا ہماری تو خبر اے بے خبرکیا ترے عاشق ہوئے تھے درد و غم کھانے کو ہمنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
ہم کو پھنسنا تھا قفس میں کیا گلہ صیاد کابس ترستے ہی رہے ہیں آب اور دانے کو ہمنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
طاق ابرو میں صنم کے کیا خدائی رہ گئیاب تو پوجیں گے اسی کافر کے بت خانے کو ہمنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
جو پیتے ہیں پیتے نہیں وہ بھی رمضان میںسنتا ہوں کوئی بند ہوئی مے کی دکاں اورریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
رات اس کی چشم میگوں خواب میں دیکھی تھی میںصبح سوتے سے اٹھا تو سامنے پیمانہ تھامیر تقی میرMir Taqi Mir
لحظہ لحظہ عیش و عشرت دم بدم رقص و سرورگریۂ مینا و یکسر خندۂ پیمانہ تھانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi