ہم کو پھنسنا تھا قفس میں کیا گلہ صیاد کابس ترستے ہی رہے ہیں آب اور دانے کو ہمShikwaنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
دور سے آئے تھے ساقی سن کے مے خانے کو ہمبس ترستے ہی چلے افسوس پیمانے کو ہمنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
مے بھی ہے مینا بھی ہے ساغر بھی ہے ساقی نہیںدل میں آتا ہے لگا دیں آگ مے خانے کو ہمنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کیوں نہیں لیتا ہماری تو خبر اے بے خبرکیا ترے عاشق ہوئے تھے درد و غم کھانے کو ہمنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
طاق ابرو میں صنم کے کیا خدائی رہ گئیاب تو پوجیں گے اسی کافر کے بت خانے کو ہمنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi