شکوہ ہمارا ہے بجا مفت بروں سے کس لیےہم نے تو اپنا دل دیا ہم کو کسی نے کیا دیاShikwaنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
میرا اور اس کا اختلاط ہو گیا مثل ابر و برقاس نے مجھے رلا دیا میں نے اسے ہنسا دیانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
میں ہوں پتنگ کاغذی ڈور ہے اس کے ہاتھ میںچاہا ادھر گھٹا دیا چاہا ادھر بڑھا دیانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
تیشے کی کیا مجال تھی یہ جو تراشے بے ستوںتھا وو تمام دل کا زور جس نے پہاڑ ڈھا دیانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
گزرے جو سوئے خانقاہ واں بھی بہ شکل جانمازاہل صلوۃ و زہد کو فرش کیا بچھا دیانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi