جو شکل دیکھو تو بھولی بھولی جو باتیں سنئے تو میٹھی میٹھیدل ایسا پتھر کہ سر اڑا دے جو نام لیجے کبھی وفا کاYaadWafaنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
لڑا دے آنکھیں وہ بے حجابی کہ پھر پلک سے پلک نہ مارےنظر جو نیچی کرے تو گویا کھلا سراپا چمن حیا کانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
یہ راہ چلنے میں چنچلاہٹ کہ دل کہیں ہے نظر کہیں ہےکہاں کا اونچا کہاں کا نیچا خیال کس کو قدم کی جا کانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
یہ رم یہ نفرت یہ دور کھنچنا یہ ننگ عاشق کے دیکھنے سےجو پتا کھٹکے ہوا سے لگ کر تو سمجھے کھٹکا نگہ کے پا کانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
جتاوے الفت چڑھاوے ابرو ادھر لگاوٹ ادھر تغافلکرے تبسم جھڑک دے ہر دم روش ہٹیلی چلن دغا کانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
واں گیا بھی میں تو ان کی گالیوں کا کیا جوابیاد تھیں جتنی دعائیں صرف درباں ہو گئیںمرزا غالبMirza Ghalib