ہوا خورشید کے دیکھے سے دونا اضطراب اپناکہ یہ نکلا سحر کو اور نہ نکلا آفتاب اپناRaatنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
یہ سن کے ادھر اس نے کیا غصے میں منہ سرخبھبکا ادھر آئینہ بھی ہمسر ہو غضب کانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
ترے منہ کے جو ہر دم روبرو آنے کو کہتا ہےذرا آئینہ لے کر منہ تو دیکھے آفتاب اپنانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
نہ اتنا ظلم کر اے چاندنی بہر خدا چھپ جاتجھے دیکھے سے یاد آتا ہے مجھ کو ماہتاب اپنانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
روز راتوں کو سنا کرتا ہوں یہ آواز قیسپھاڑے کھاتا ہے مجھے خالی بیاباں آج کلریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
روز و شب اس شمع رو کو بھیجتا ہوں خط شوقنامہ بر دن کو کبوتر رات کو پروانہ ہےحیدر علی آتشHaidar Ali Atish