بے حجاب اور بے تکلف ہو کے ملنے کے لیےوہ تو ٹھہراتے تھے دن پر ہم نے ٹھہرائی ہے راتRaatنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کھینچ کر اس ماہ رو کو آج یاں لائی ہے راتیہ خدا نے مدتوں میں ہم کو دکھلائی ہے راتنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
چاندنی ہے رات ہے خلوت ہے صحن باغ ہےجام بھر ساقی کہ یہ قسمت سے ہاتھ آئی ہے راتنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
جب میں کہتا ہوں کسی شب کو تو کافر یاں بھی آہنس کے کہتا ہے میاں ہاں وہ بھی بنوائی ہے راتنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کیا مزہ ہو ہاتھ میں زلفیں ہوں اور یوں پوچھیےاے مری جاں سچ کہو تو کتنی اب آئی ہے راتنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
روز راتوں کو سنا کرتا ہوں یہ آواز قیسپھاڑے کھاتا ہے مجھے خالی بیاباں آج کلریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
روز و شب اس شمع رو کو بھیجتا ہوں خط شوقنامہ بر دن کو کبوتر رات کو پروانہ ہےحیدر علی آتشHaidar Ali Atish