چاندنی ہے رات ہے خلوت ہے صحن باغ ہےجام بھر ساقی کہ یہ قسمت سے ہاتھ آئی ہے راتMai-kadaBaharRaatنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کھینچ کر اس ماہ رو کو آج یاں لائی ہے راتیہ خدا نے مدتوں میں ہم کو دکھلائی ہے راتنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
بے حجاب اور بے تکلف ہو کے ملنے کے لیےوہ تو ٹھہراتے تھے دن پر ہم نے ٹھہرائی ہے راتنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
جب میں کہتا ہوں کسی شب کو تو کافر یاں بھی آہنس کے کہتا ہے میاں ہاں وہ بھی بنوائی ہے راتنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کیا مزہ ہو ہاتھ میں زلفیں ہوں اور یوں پوچھیےاے مری جاں سچ کہو تو کتنی اب آئی ہے راتنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
جو پیتے ہیں پیتے نہیں وہ بھی رمضان میںسنتا ہوں کوئی بند ہوئی مے کی دکاں اورریاض خیرآبادیRiyaz Khairabadi
رات اس کی چشم میگوں خواب میں دیکھی تھی میںصبح سوتے سے اٹھا تو سامنے پیمانہ تھامیر تقی میرMir Taqi Mir
لحظہ لحظہ عیش و عشرت دم بدم رقص و سرورگریۂ مینا و یکسر خندۂ پیمانہ تھانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi