ہے شب وصل آج تو دل بھر کے سووے گا نظیراس نے یہ کتنے دنوں میں عیش کی پائی ہے راتRaatنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
دور میں حسن بیاں کے ہم نے دیکھا بارہارخ سے گھبرایا ہے دن زلفوں سے گھبرائی ہے راتنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
ہم دیکھیں کس دن حسن اے دل اس رشک پری کا دیکھیں گےوہ قد وہ کمر وہ چشم وہ لب وہ زلف وہ مکھڑا دیکھیں گےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
مت دیکھ بتوں کی ابرو کو ہٹ یاں سے تو اے دل ورنہ تجھےایک آن میں بسمل کر دیں گے اور آپ تماشا دیکھیں گےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
دل دے کر ہم نے آج اسے ہی دیکھی صورت تیوری کییہ شکل رہی تو اے ہمدم کل دیکھیں کیا کیا دیکھیں گےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
سحر ہم نے چمن اندر عجب دیکھا کل اک دل برسہی قامت پری پیکر مقطع وضع خوش منظرنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi