رمزِ زندگی
Ramz E Zindagi
Shayar
Mauzu
Roz ka sher
Ramz
Meri pasand
Search
Home
›
Shayar
›
Nazeer Akbarabadi
›
Intikhab-e-kalaam
دور میں حسن بیاں کے ہم نے دیکھا بارہا
Intikhab-e-kalaam ·
Nazeer Akbarabadi ·
نظیر اکبرآبادی
· 6 sher
حسن
Husn
رات
Raat
دوستی
Dosti
دور میں حسن بیاں کے ہم نے دیکھا بارہا
رخ سے گھبرایا ہے دن زلفوں سے گھبرائی ہے رات
ہے شب وصل آج تو دل بھر کے سووے گا نظیر
اس نے یہ کتنے دنوں میں عیش کی پائی ہے رات
ہم دیکھیں کس دن حسن اے دل اس رشک پری کا دیکھیں گے
وہ قد وہ کمر وہ چشم وہ لب وہ زلف وہ مکھڑا دیکھیں گے
مت دیکھ بتوں کی ابرو کو ہٹ یاں سے تو اے دل ورنہ تجھے
ایک آن میں بسمل کر دیں گے اور آپ تماشا دیکھیں گے
دل دے کر ہم نے آج اسے ہی دیکھی صورت تیوری کی
یہ شکل رہی تو اے ہمدم کل دیکھیں کیا کیا دیکھیں گے
جب دیکھی اس کی چین جبیں یوں ہم نے نظیر اس بت سے کہا
خیر آپ تو ہم سے ناخوش ہیں اب اور کو ہم جا دیکھیں گے
Nazeer Akbarabadi ka aur kalaam
Koi aur sher