گھڑی میں سنگ گھڑی موم اور گھڑی فولادخدا ہی جانے یہ عالی جناب ہے کیا چیزKhudaنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
یہ پیرہن میں ہے اس گورے گورے تن کی جھلککہ جس کے سامنے موتی کی آب ہے کیا چیزنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
بھلا دیں ہم نے کتابیں کہ اس پری رو کےکتابی چہرے کے آگے کتاب ہے کیا چیزنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
تمہارے ہجر میں آنکھیں ہماری مدت سےنہیں یہ جانتیں دنیا میں خواب ہے کیا چیزنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
نظیر حضرت دل کا نہ کچھ کھلا احوالمیں کس سے پوچھوں یہ ندرت مآب ہے کیا چیزنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
محبت کا تری بندہ ہر اک کو اے صنم پایابرابر گردن شاہ و گدا دونوں کو خم پایاحیدر علی آتشHaidar Ali Atish
اتنا تو چھیڑتا ہوں کہ کہتا ہے جب وہ شوخبندہ تو میرا مول خریدا نہیں نہیںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کرتے ہیں قتل وہ طلب مغفرت کے بعدجو تھے دعا کے ہاتھ وہی امتحاں کے ہیںkarte haiñ qatl vo talab-e-maġhfirat ke ba.adjo the duā ke haath vahī imtihāñ ke haiñداغؔ دہلویDagh Dehlvi