کچھ بن نہیں آتا کیا کیجے کس طور سے ملیے اے ہمدموہ دیکھ ہمیں رک جاتا ہے اور ہم کو چین اک آن نہیںDostiنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
یہ ناز ہے یا استغنا ہے یا طرز تغافل ہے یاروجو لاکھ کوئی تڑپے سسکے فریاد کرے کچھ دھیان نہیںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
جب سنتا ہے احوال مرا یوں کہتا ہے عیاری سےہے کون وہ اس سے ہم کو تو کچھ جان نہیں پہچان نہیںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
تر دیکھ کے میری آنکھوں کو یہ بات سناتا ہے ہنس کرہیں کہتے جس کو چاہ میاں وہ مشکل ہے آسان نہیںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
دل پھنس کر اس کی زلفوں میں تدبیر رہائی کی مت کرکب چھوٹا اس کے دام سے تو وہ دانا ہے نادان نہیںنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi