یہ کچھ بہروپ پن دیکھو کہ بن کر شکل دانے کیبکھرنا سبز ہونا لہلہانا پھر سمٹ جانانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
ادھر اس کی نگہ کا ناز سے آ کر پلٹ جاناادھر مرنا تڑپنا غش میں آنا دم الٹ جانانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کہوں کیا کیا میں نقشے اس کی ناگن زلف کے یارولپٹنا اڑ کے آنا کاٹ کھانا پھر پلٹ جانانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
اگر ملنے کی دھن رکھنا تو اس ترکیب سے ملناسرکنا دور ہٹنا بھاگنا اور پھر لپٹ جانانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi