کہوں کیا کیا میں نقشے اس کی ناگن زلف کے یارولپٹنا اڑ کے آنا کاٹ کھانا پھر پلٹ جاناDostiHusnنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
ادھر اس کی نگہ کا ناز سے آ کر پلٹ جاناادھر مرنا تڑپنا غش میں آنا دم الٹ جانانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
اگر ملنے کی دھن رکھنا تو اس ترکیب سے ملناسرکنا دور ہٹنا بھاگنا اور پھر لپٹ جانانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
نہ ملنے کا ارادہ ہو تو یہ عیاریاں دیکھوہمکنا آگے بڑھنا پاس آنا اور ہٹ جانانظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi