نہ مہ نے کوند بجلی کی نہ شعلے کا اجالا ہےکچھ اس گورے سے مکھڑے کا جھمکڑا ہی نرالا ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
گر کہنا دل نے مان لیا اور رک بیٹھا تو بہتر ہےاور چین نہ لینے دیوے گا تو بھیس بدل کر آئیں گے ہمنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
اول تو نہیں پہچانو گے اور لو گے بھی پہچان تو پھرہر طور سے چھپ کر دیکھیں گے اور دل کو خوش کر جائیں گے ہمنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
گر چھپنا بھی کھل جاوے گا تو مل کر افسوں سازوں سےکچھ اور ہی لٹکا سحر بھرا اس وقت بہم پہنچائیں گے ہمنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
جب وہ بھی پیش نہ جاوے گا اور شہرت ہووے گی پھر توجس صورت سے بن آوے گا تصویر کھنچا منگوائیں گے ہمنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi