نظیر اس سنگ دل قاتل پہ دعوی خون کا مت کرمیاں جا تجھ سے یاں کتنوں کو اس نے مار ڈالا ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
وہ مکھڑا گل سا اور اس پر جو نارنجی دوشالہ ہےرخ خورشید نے گویا شفق سے سر نکالا ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کن انکھیوں کی نگہ گپتی اشارت قہر چتون کےجو ووں دیکھا تو برچھی ہے جو یوں دیکھا تو بھالا ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کہیں خورشید بھی چھپتا ہے جی باریک پردے میںاٹھا دو منہ سے پردے کو بڑا پردہ نکالا ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi
کھلے بالوں سے منہ کی روشنی پھوٹی نکلتی ہےتمہارا حسن تو صاحب اندھیرے کا اجالا ہےنظیر اکبرآبادیNazeer Akbarabadi